ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان خود کو گلوبل آئیکون نہیں مانتے ہیں۔شاہ رخ خان کو ایک تقریب میں اس سال کے ”آئیکون آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شاہ رخ کو اس قابل نہیں سمجھتے ۔ خود شاہ رخ بھی یہ نہیں مانتے کہ وہ ایک گلوبل آئیکون ہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ خود کو ”گلوبل آئیکون” مانتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو میرے گھر کا کتا یہ مانتا ہے کہ میں ایک ”گلوبل آئیکون” ہوں، نہ ہی میرے گھر والے اور نہ ہی میرے دوست ایسا مانتے ہیں۔شاہ رخ نے کہا کہ ان کے لئے آئیکون کا مطلب محمد علی، امیتابھ بچن اور ملکھا سنگھ جیسے لوگ ہیں۔
خود کو گلوبل آئیکون نہیں مانتے شاہ رخ
