دہرادون25 اکتوبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے منگل کو نہرو کالونی میں اتراکھنڈ پاور کارپوریشن لمٹیڈ کے پروگرام میں 33/11 کے وی کے چار سب اسٹیشنوں کا افتتاح کیا۔ ان سب اسٹیشنوں سے دہرادون میں 24 ہزار بجلی صارفین کو 24 گھنٹے بجلی مل سکے گی۔ یوپی سی ایل کے تحت 14 کروڑ 37 لاکھ روپئے کے خرچ سے سب اسٹیشن کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ راوت نے اس موقع پر یوپی سی ایل کے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2017-18 تک 24 گھنٹے بجلی مہیا کرانے کا نشانہ طے کیا گیا ہے۔ اس کیلئے بجلی کی پیداوار اور کھپت بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ صنعتوں اور زراعت میں جتنی زیادہ بجلی کی کھپت بڑھے گی اتنی ہی زیادہ ترقی ہوگی۔
دہرادون کے شہریوں کو ملے گی 24 گھنٹے بجلی : راوت
