دیوالی پر اکھلیش نے دیا ریاست کے عوام کو روشنی کا تحفہ

لکھنؤ 29 اکتوبر(ایجنسی): وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے محکمہ توانائی کے کئی منصوبوں کا سنیچر کو گومتی نگر کے ایس ایل ڈی سی بھون میں آغاز کیا۔ دیوالی کے موقع پر وزیراعلیٰ نے اترپردیش کو 220، 132اور 33/11 کے وی کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے 2ہزار کروڑ روپئے کے 200 سب اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے بجلی محکمہ کے اسٹیٹ لوڈ ڈسک پیچ سنٹر بھون کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سنجے اگروال،اے پی مشرا اور وشال چوہان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج حکومت کی ترجیح پر عمل کیا گیا ہے اور روشنی کے تہوار دیوالی کو دیکھتے ہوئے آج یہ کام ہم انجام دے رہے ہیں تاکہ اترپردیش کو روشن کیا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ اکھلیش نے پے ٹی ایم کے سی ای او کے جام کی وجہ سے رکشہ سے آنے پر انہوں نے کہا کہ میں نے رکشہ سمیت ان کا خیر مقدم گھر سے نکل کر کیا۔ اس کے علاوہ رکشے والے کا نام پوچھا تو بتایا کہ منی رام ہے جو کرایہ پر رکشہ چلارہا تھاہم نے اسی وقت طے کیا کہ اسے مالک بنایا جائے اور رات تک اسے رکشہ کا مالک بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مثال نہیں ہے ایسی اور بھی کئی مثالیں دے سکتا ہوں۔