رگھوور 2080 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے

رانچی 24 اکتوبر (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس آئندہ 28 اکتوبر کو 2080 کروڑ روپئے کے خرچ سے بننے والی دیہی سڑکوں اور پلوں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر 1700 کلو میٹر دیہی سڑکوں اور 35 پلوں کا افتتاح ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی 2100 کلو میٹر دیہی سڑکوں اور 55 پلوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ یہ پروگرام گریڈیہہ میں ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ رگھوور داس ایک ساتھ سبھی سڑکوں اور پلوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیر نیل کنٹھ سنگھ منڈا بھی موجود رہیں گے۔ پروگرام ہر ضلع میں ایک ساتھ منعقد کئے جائیں گے جن میں وزراء ، مقامی ایم پی اور ایم ایل اے اور ضلع پریشد کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔