ممبئی، 25 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول ،اداکار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔بالی ووڈ فلم ساز اربازخان 2010 میں آئی فلم ”دبنگ ”کا تیسراسیکول بنانے والے ہیں۔خبرہے کہ دبنگ 3 کی لیڈ اداکارہ فائنل ہو گئی ہے ۔ دبنگ 3 میں کاجول سلمان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ سلمان اور کاجول 1998 میں ریلیز فلم” پیار کیا تو ڈرنا کیا ”میں ساتھ نظر آئے تھے ۔ اس فلم میں ارباز نے کاجول کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔دبنگ سے سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں شروعات کی تھی ۔ دبنگ 2 میں بھی سوناکشی کا کردار جاری رہا، لیکن تیسرے حصہ میں لیڈ رول کی اداکارہ کے سلسلے میں شبہ برقرار تھا۔ سوناکشی سنہا سے بھی کئی موقعوں پر اس کے بارے میں پوچھا گیا، لیکن وہ بھی کوئی پختہ جواب نہیں دے سکی تھیں۔ کچھ دنوں پہلے یہ خبریں بھی آئی تھی کہ کاجول نے خود کہا تھا کہ انہیں یہ فلم آفر ہوئی ہے ، لیکن انہوں نے اس وقت فلم کے لئے رضامندی نہیں دی تھی۔ اب خبر ہے کہ کاجول فلم کے لئے راضی ہو گئی ہیں اور ان کو توجہ میں رکھتے ہوئے فلم کی مزید کہانی لکھی جا رہی ہے ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.