سیل فون کمپنی کیلئے تابکاری کے ضابطوں پر عمل ہو: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج حکومت سے کہا ہے کہ وہ تمام سیل فون کمپنیوں کو تابکاری کے معیار اور ضابطوں پر مکمل عمل درآمد کے لئے ایک معیار طے کردے ۔ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمی نے یہ بھی جاننا چاہا ہے کہ رہائشی علاقوں اور تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں کے آس پاس سیل فون ٹاورزلگانے کے لئے کیا شرائط لگائی گئی ہے ۔عدالت نے یہ بھی معلوم کیا کہ ممکنہ مواصلات نے ضابطوں کی خلاف ورزی کے کتنے معاملے پکڑے ہیں۔