ممبئی،۱،اکتوبر(پی ایس آئی) اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم شیوے کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر شامل نہیں ہیں،فلم کے آفیشل ترجمان نے جمعہ کو فلمساز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان پڑھتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ صبا قمر اور دیگر پاکستانی اداکار یا اداکارہ فلم شیوے کا حصہ نہیں ہیں۔ یہ کہا جارہا تھا کہ صبا قمر ایکشن تھرلر فلم کا حصہ ہیں مگر یہ وضاحت اس وقت آئی ہے جب مہارشٹرا نوینرمن سینا اور انڈین مووی پکچرز پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان میں کچھ سینما گھروں نے بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم شیوے کو اجے دیوگن نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہیجو اس میں مرکزی کردار بھی ادا کررہے ہیں،ان کے علاوہ ویر داس، سائشا سہگل اور ایریکا کار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،فلم 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
صباقمر فلم ’شیوائے‘ کی کاسٹ سے باہر
