ممبئی، 28 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی محبت کا راز بتایا ہے ۔اپنا پہلا پیار اور پہلا بریک اپ بھلا کون بھول سکتا ہے ۔عالیہ نے اپنی پہلی محبت اور بریک اپ کاانکشاف کیا۔ عالیہ نے بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ایک شخص سے دیوانوں کی طرح پیار کرتی تھیں۔ عالیہ نے بتایا کہ وہ اس سے اتنا پیار کرتی تھی کہ اس وقت اسی سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔ اتنا ہی نہیں وہ تو اس کے ساتھ بچوں تک کے خواب سجانے لگی تھیں۔ اسی کے ساتھ عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا رشتہ محض دو سال بعد ہی ٹوٹ گیا تھا۔عالیہ نے کہا کہ میں نے اسے دو سال تک ڈیٹ کیا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ عالیہ اور سدھارتھ ملہوترا کا بھی بریک اپ ہو گیا ہے ، لیکن عالیہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے کبھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا ہی نہیں۔ عالیہ نے کہا ”ہم نے کب ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا جو بریک اپ ہوگا؟ سڈ اب بھی میری زندگی کا حصہ ہے اور میں اب بھی اس سے بات کرتی ہوں۔”
عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی محبت کا رازبتایا
