ممبئی، 17 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم” راک آن 2 ”میں اپنے گانوں کی وجہ سے فرحان اختر سے ناراض ہو گئی ہیں۔ شردھا کپور نے فلم راک آن 2 میں فرحان اختر کے ساتھ کام کیا ہے ۔یہ فلم 2008 میں آئی فلم راک آن کی سیکوئل ہے فلم میں شردھا اور فرحا ن کے علاوہ ارجن رامپال اور پراچی دیسائی نے بھی اہم کردار ادا کیاہے ۔شردھا نے فلم میں اداکاری کرنے کے علاوہ گلوکاری بھی کی ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ”راک آن 2” کے سیٹ پر کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ جہاں فلم تقریباً تیار ہو گئی ہے ، وہیں سننے میں آیا ہے کہ اس کے بہت سے حصوں پر دوبارہ کام کیا جا رہا ہے اور اتنا ہی نہیں شردھا کے بھی ناراض ہونے کی خبریں ہیں۔شردھا نے ”راک آن 2” کے لئے کچھ گانے ، نغمے گائے ہیں، لیکن وہ اپنی آواز سے خوش نہیں ہیں۔ان دنوں وہ اداکاری کے علاوہ اپنے گلوکاری کی صلاحیت کے لئے کافی محتاط ہو گئی ہیں۔ وہ آج کل اپنی آواز کے لئے کافی ستائش وصول کر رہی ہیں اور اس وجہ سے وہ کوئی چانس نہیں لینا چاہتیں۔شردھا مبینہ طور پر اپنے دوست کے سامنے یہ بتاتے ہوئے رونے لگیں کہ جس طریقے سے ان کی آواز ریکارڈ ہوئی ہے ، اس سے وہ خوش نہیں ہیں لیکن فرحان اسے اسی طرح رکھنے کو لے کر بضد ہیں۔ جبکہ شردھا نے انہیں بھی یہ بات بتائی، پھر بھی وہ تبدیلی کرنے کے لئے نہیں مانے ۔ اس وجہ سے وہ ان دنوں فرحان سے ناراض ہیں۔
فرحان اختر سے ناراض ہوئی شردھا کپور
