فوٹو گرافرز کے لیے کوڈک کا مخصوص فون متعارف

کیمرے بنانے والی معروف کمپنی کوڈک نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا کیمرہ رزلٹ 21 میگا پکسل اور یہ موبائل پروفیشنل فوٹو گرافرز کے لیے کارا?مد ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کیمروں کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی کمپنی کوڈک نے ایسا اینڈرائیڈ موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا جسے کوڈک ایکٹرا کا نام دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس موبائل کا ڈیزائن 1941 میں پیش کیے جانے والے کیمرے کی طرح ہے جس میں 21 میگا پکسل رئیر کیمرہ نصب کیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرے کی تصاویر کا رزلٹ پروفیشنل فوٹو گرافرز کی طرح اور ا?ئی فون 7 سے کافی بہتر ہو گا۔ کوڈک کے لیے یہ فون ایک کمپنی بل اٹ نے تیار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ فون عام افراد کے لیے نہیں بلکہ فوٹو گرافرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس فون میں مخصوص کیمرہ ایپلیکشنز بھی شامل کی گئی ہیں جو ڈی ایس ایل آر کی طرح معیاری تصاویر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ کوڈک ایکٹرا نے اس فون کے لیے تیار کی جانے والی کیمرہ اپلیکیشنز کو ایک عام ڈی ایس ایل آر کیمرے میں استعمال کرکے دیکھا اور اس کے بقول نتیجہ حیران کن رہا۔ اس فون کی اسکرین 5 انچ ایچ ڈی ہو گی جبکہ 32 جی بی میموری، 4 کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اور ہلیو ایکس 20 پراسیسر وغیرہ اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ جس کی قیمت 449 برطانوی پا?نڈز مقرر کی گئی ہے اور یہ رواں سال دسمبر میں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔