لکھنؤ 08 اکتوبر (ایجنسی): اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے میرٹھ کے 4 سالہ ببلو کمار کو ان کی معذوری کے پیش نظر 5 لاکھ روپئے کی اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مستقبل میں ببلو کے علاج پر آنے والے خرچ کو ریاستی حکومت کے ذریعہ برداشت کئے جانے کی بھی بات کہی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ میرٹھ کے محلہ تہائی قلعہ روڈ قصبہ موانا کے اوم پال کے بیٹے ببلو کمار کی ایک بجلی حادثے میں ہاتھ کٹ جانے پر وزیراعلیٰ نے یہ مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
معذور ہوئے ببلو کیلئے 5 لاکھ کی امداد کا اعلان
