ممتا بنرجی نے عبدا لکلام کو خراج عقیدت پیش کیا

کلکتہ15اکتوبر(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق صدرجمہوریہ اے بی جے عبد الکلام کے 85ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ہندوستان کے سابق صدر جموریہ (2002-2007)ابوا لفاخر زین العابدین عبدالکلام آج ہی کے دن تمل ناڈو کے رامیشورم میں 1931میں پیدا ہوئے تھے ۔میزائل مین کے نام سے مشہور عبد الکلام تمام طبقات بالخصوص بچوں میں بہت ہی زیادہ مقبول تھے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم کلام جی کی کمی بہت ہی زیادہ محسوس کرتے ہیں ۔خیال رہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر کلام کو 27جولائی 2015کو شلانگ میں کالج کے پروگرام میں خطاب کے دوران دل کا دوڑہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔