Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

تعلیم

نجیب کی برآمدگی کیلئے جے این یو میں مظاہرہ جاری

نئی دہلی 21 اکتوبر (تاثیر بیورو): پوری دنیا میں اپنی پڑھائی اور ڈسپلین کیلئے مشہور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) ان دنوں تحریک اور مظاہروں کے کیلئے شہرت بٹوررہی ہے۔ معاملہ ایک مسلم طالب علم کی پراسرار گمشدگی کا ہے اور الزام بی جے پی کی طلبا یونٹ اے بی وی پی پر ہے۔ اس لئے معاملہ کافی گرمایا ہوا ہے۔ گذشتہ 15 اکتوبر سے لاپتہ نجیب احمد کی تلاش مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر دہلی پولس پوری سرگرمی سے کررہی ہے۔ لیکن طلبا کاایک گروپ نجیب کے لوٹنے تک اپنی تحریک جاری رکھنے پر اڑا ہواہے۔ تحریک کار طلبا کے نشانے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اسٹوڈنٹس یونین دونوں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نجیب احمد کو محفوظ طریقے سے برآمد کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے اور اسٹوڈنٹس یونین بھی انتظامیہ کے دباؤمیں غیر متحرک بنا ہوا ہے۔ جے این یو میں ایم ایس سی بایوٹیک کی پڑھائی کرنے والا 27 سالہ نجیب بدایوں ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ ماہی مانڈوی ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ 14 اکتوبر کی رات ہاسٹل میں مبینہ طور پر اے بی وی پی کے طلبا نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ اس کی اطلاع اس نے فون پر اپنے والدہ کو اسی رات دی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد اس کی والدہ 15 اکتوبر کو ہاسٹل پہنچی تھیں مگر نجیب انہیں نہیں ملا تھا ۔ اس دن سے وہ لگاتار لاپتہ چل رہا ہے۔

About the author

Taasir News Network