Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

نرگس فاخری کے کیریئر کے پہلے آڈیشن سوشل میڈیا پر

ممبئی،8؍اکتوبر(پی ایس آئی)امریکا میں ماڈلنگ سے سامنے آنے والی بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے ویسے تو شہرت 2011میں فلم ’راک اسٹار‘ سے حاصل کی تاہم انہیں نے امریکا میں اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں ہی کردیا تھا۔اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ امریکا نیکسٹ ٹاپ ماڈل کے لیے آڈیشن دے رہی ہیں۔اس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے کیوں کہ نرگس فخری اپنے کیریئر کے آغاز میں آج کے مقابلے میں کافی مختلف نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 24 سالہ نرگس فخری آڈیشن دیتے وقت کافی گھبرائی ہوئی تھیں اور اس دوران انہوں نے بہت سی غلطیاں کی تاہم اس کے باوجود انہوں نے وہاں موجود لوگوں کا دل جیت لیا اور اس مقابلے میں اپنی جگہ بنالی۔واضح رہے کہ 36 سالہ نرگس فخری نے بولی وڈ میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں تو نہیں دی تاہم ان کی اداکاری کو شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوتا ہے۔ان کی آخری ریلیز فلم ’بنجو‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا تھا۔

About the author

Taasir News Network