دھرم شالہ، 14 اکتوبر (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے مڈل آرڈر اسٹار بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا ہے کہ ٹیم اس وقت شاندار تال میں رہتے ہوئے جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہ جارحیت ون ڈے سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے ۔ہندستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم کا 3۔0 سے کلین سویپ کیا تھا اور اب 16 اکتوبر سے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے ۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دھرم شالہ میں ہوگا۔رہانے نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہاں بھی ہم جیت کے شاتھ آغاز کرنا چاہیں گے ۔میرا خیال ہے کہ پہلے میچ میں جیت حاصل کرنا دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم ہوگا۔ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور یہ ہمارے لئے مثبت بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں کچھ نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے رنجی سمیت گھریلو ٹورنامنٹوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔میں ون ڈے سیریز کو لے کر واقعی بہت پرجوش ہوں۔ٹیسٹ سے ون ڈے کے لیے خود کو ڈھالنے کے بارے میں رہانے نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہ مکمل طور پر آپ کی پختہ قوت ارادی پر انحصار کرتا ہے ۔ہم تمام پیشہ ورانہ سطح پر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آپ کو اپنے آپ کو جلد سے جلد ڈھالنے کی عادت ڈال لینی چاہیے ۔میں کرکٹ کی شکل کے بجائے صرف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرتا ہوں اور یہی میری طاقت اور مضبوطی بھی ہے ۔رہانے نے کہاکہ ہمیں اگلے سال چمپئنز ٹرافی بھی کھیلنا ہے اور اس کے پہلے ہونے والی یہ سیریز ہمیں اپنی تیاریوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔چمپئنز ٹرافی میں ابھی بھلے ہی کئی ماہ کا وقت باقی ہے لیکن آپ کی اچھی فارم آپ کو اعتماد دیتی ہے ۔میں ایک وقت میں ایک ہی سیریز میں کھیلنے پر توجہ لگانا چاہتا ہوں اور ہر حال میں جیت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے نظریہ کے بارے میں نوجوان کرکٹر نے کہاکہ ہم نے ٹیسٹ سیریز میں نظم اور کنٹرول کھیل کا مظاہرہ کیا۔ہمارے کھیل میں جارحیت بھی تھی اور اس جارحیت سے ہم پر دباؤ حاوی نہیں ہو پایا۔ہم اس جارحیت کو ون ڈے سیریز میں بھی قائم رکھیں گے ۔ٹیم میں اپنی ذمہ داری کے بارے میں انہوں نے کہاکہ میں سینئر یا جونیئر ہونے پر یقین نہیں کرتا۔میں ہر وقت سیکھنے کا اور بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔میدان پر آپ کے لیے سب سے اہم ہے کہ آپ ہمیشہ ہوش میں رہیں کیونکہ ایک کپتان کو اپنے کھلاڑیوں سے بہت سی توقعات ہوتی ہیں۔وہ انہیں لے کر بہت سی اسکیمیں تیار کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور پر ہر وقت کسی سے بھی سیکھنے کے لئے بے چین رہتا ہوں۔ رہانے نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں مفید کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے آخری ٹیسٹ میں اپنی بہترین ٹیسٹ اننگز 188 رن کی کھیلی تھی۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.