نئی دہلی، 21 (یو این آئی) ہندستانی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں دوسرے ون ڈے میں قریبی ہار کیلئے مسلسل وکٹ گرنے اور بڑی شراکت نہیں کر نے کے لئے بلے بازوں کو ذمہ دار بتایا ہے ۔ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ تو اچھی کی لیکن بلے بازوں کے ناکام رہنے کی وجہ سے اس میچ میں چھ رن کی نزدیکی ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ دھونی نے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس ہار کیلئے کسی ایک کھلاڑی کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ہم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مسلسل وکٹ گنوائے اور ایک بھی بڑی شراکت کرنے میں ناکام رہے ۔اس مقابلے کو دیکھیں تو اگر ہر کھلاڑی اپنی کارکردگی میں تھوڑا تھوڑا بہتر کرتا تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔کپتان نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ گیند بازوں نے اپنا کام بخوبی کیا تھا لیکن بلے بازوں کے جانا بالآخر بھاری پڑ گیا ۔تمام بلے بازوں کو ایک یونٹ کے طور پر مظاہرہ کرنا تھا ۔ ھم نے مقابلے میں مسلسل وکٹ گنوائے اور ایسا نہیں تھا کہ ھم نے تمام وکٹ بہترین گیندوں پر گنوائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم بڑے ہدف کا پیچھا نہیں کر رہے تھے لیکن جلدی جلدی وکٹ گنوانے سے ہم پر دباؤ بڑھ گیا۔ھم نے آخر تک رن ریٹ پر کنٹرول رکھا لیکن وکٹ ہاتھ میں نہ ہونے سے ہدف دور رہ گیا۔دھونی نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو بھی کریڈٹ دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے بھی کمال کی گیند بازی کرتے ہوئے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا۔ایسا نہیں تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے منفی تھا لیکن مہمان گیند بازوں نے سدھی ہوئی گیند بازی کرتے ہوئے بلے بازوں کو نہ صرف باندھے رکھا بلکہ وکٹ بھی نکالتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سیریز کا پہلا میچ جیت کر بہترین برتری بنائی تھی۔
پارٹنر شپ نہیں ہونے کے سبب ہارے : دھونی
