پانی کی تقسیم پر تلنگانہ کابینہ کی میٹنگ آج

حیدرآباد 20اکتو بر(یواین آئی )تلنگانہ کابینہ کی میٹنگ کل دوپہر سکریٹریٹ میں وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر برجیش کمار ٹریبونل کے فیصلہ کے علاوہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس میٹنگ میں نئے سکریٹریٹ کی عمارت کا نمونہ بھی پیش کئے جانے کی توقع ہے ۔ریاستی حکومت کا احساس ہے کہ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تلنگانہ سے ناانصافی ہوئی ہے ۔کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلہ پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔