کولکتہ ۔ممبئی میچ دیکھنے ہندوستان آئیں گے ہنری

کولکتہ، 19 اکتوبر (یو این آئی) فرانس کے سابق مایہ نناز فٹبال کھلاڑی ہنری انڈین سپر لیگ (آئی پی ایل) ٹورنامنٹ میں ایٹ لیٹکو ڈی کولکتہ اور ممبئی کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنے کے لئے 25 اکتوبر کو ہندوستان آئیں گے ۔اسپورٹس کمپنی پیوما نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ہنری کمپنی کے برانڈ امبیسڈر بنے ہیں اور اسی سلسلے میں ایک پروگرام میں حصہ لینے وہ یہاں آئیں گے اور اس دوران وہ رویندر سروور اسٹیڈیم میں کولکتہ اور ممبئی کے درمیان ہونے والے آئی پی ایل مقابلے کا بھی لطف اٹھائیں گے ۔ میچ دیکھنے کے اگلے روز وہ ممبئی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ دوسرے فٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کے درمیان اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ابھیشیک گنگولی نے کہا ”ہنری کے ہندوستان آنے پر ہم کافی پرجوش ہیں۔ وہ آئی پی ایل میچ دیکھنے بھی جائیں گے ۔ اس دوران شائقین کو انہیں قریب سے دیکھنے کو موقع ملے گا”۔ انتالیس سالہ ہنری اس وقت بیلجیم قومی فٹ بال ٹیم کے معاون کوچ ہیں۔ انگلش فٹ بال کلب آرسینل کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والے ہنری نے 2003-04 میں اپنی ٹیم کو انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل ) کا خطاب جتوایا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اسپیشن کلب بارسلونا کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔