ہاردک نے دی نتیش کو گجرات دورے کی دعوت

پٹنہ 21 اکتوبر (اسٹاف رپورٹر ): پٹیل نونرمان سینا کے قومی صدر اور کنوینر ہاردک پٹیل نے جنتا دل یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جم کر تعریف کی ہے اور انہیں گجرات آنے کی دعوت دی ہے۔ہاردک نے وزیر اعلیٰ کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں ملک میں سماجی انصاف کی جڑیں اور مضبوط ہوں گی۔ فرقہ پرستی کے خلاف نتیش کمار کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ ہاردک کی دعوت پر جنتا دل یو نے جلد ہی کوئی فیصلہ لینے کا یقین دلایا ہے۔