سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا تشدد کے الزام میں گرفتار

ممبئی،29؍اکتوبر(پی ایس آئی) سلمان خان کے 18 سال سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کو جسمانی تشدد کے الزم میں گرفتار کرلیا گیا ہے، شیرا نے ویل پارلے میں ایک پب کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،موقع پر موجود ایک شخص نے بتایا ہے کہ شیرا نے گن پوائنٹ پرپکڑا اور پھر اس کی گردن کی ہڈی توڑ دی۔یہ ناخوشگوار واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیا،شیرا اور مذکورہ شخص کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جو فوراََ ہاتھا پائی میں بدل گئی اور شیرا نے مخلاف کی گردن کی ہڈی توڑ دی۔پولیس اہلکاروں نے سیکشن 326 کے تحت شیرا کو گرفتار کرلیا ہے، ایک معروف چینل سے بات کرتے ہوئے شیرا نے کہا کہ منگل کے روز کچھ نہیں ہوا، میں ایک دوست کی عیادت کیلئے کوکلا بین اسپتال گیا پھر پوپ تاتے گیا جہاں فون پر میری کسی سے بحث ہوئی تھی مگر کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا، صبح پولیس میرے گھر آئی اور اب میں ڈی این نگر تھانے میں ہوں، مجھ پر لگائے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہے۔تاہم باڈی گارڈ کی گرفتاری پر سلمان خان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔