متواتر فلاپ فلمیں، پریشان قطرینہ کوسلمان کی فلم مل گئی

ممبئی4،اکتوبر(پی ایس آئی) اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ 4 سال بعد ایک بار پھر سلمان کے ساتھ کام کرنے میں انھیں بہت خوشی ہو رہی ہے وہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں بہت کچھ بدلا ہے۔قطرینہ کیف کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی اس وقت منجدھار میں نظر آ رہی ہے۔ جہاں ذاتی زندگی میں وہ بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرہی ہیں وہیں ان کی فلمیں بھی سنبھلنا تو دور چلنے کی حالت میں بھی نہیں ہیں۔ان کی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ کا جو حال ہوا اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگوں نے بار بار تو کیا ایک بار بھی فلم دیکھنا گوارہ نہیں کی۔ لیکن قطرینہ کی قسمت اچھی ہے کہ وہ سلمان خان کی دوست ہیں اور اسی دوستی کے چلتے انھیں سلمان کی فلم ٹائیگر ابھی زندہ ہے مل گئی ہے فلم میں کترینہ ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔