وزیر اعلیٰ نے کیا نیشنل سب جونیئر جوڈو چمپئن شپ کا افتتاح

پٹنہ 14اکتوبر(پریس ریلیز)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پاٹلی پتر اسپورٹ کمپلیکس پٹنہ میں تین روزہ نیشنل سب جونیئر جوڈو چمپئن شپ 2016-2017کا افتتاح شمع روشن کرکے کیا ۔اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ بہار اسٹیٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر سرجدیو تیاگی جی کا خط ملا تھا ۔مجھے بڑی حیر ت ہو ئی میں ان کے خوبیوں سے واقف نہیں تھا ۔ ان کی دعوت پریہاں آیا ہو ں ۔انہو ں نے کہاکہ معلوم ہو اہے سب جونیئرچمپئن شپ میں 1سے 15 سال ل کے بچے شرکت کر سکتے ہیں ۔اس چمپئن شب میں 29ریاستوں سے بچے آئے ہیں ۔ان میں لڑکے اور لڑکیوں تعداد برابر ہیں ۔وزیر اعلی نے کہاکہ بہار کی سرزمین کا مارشل آرٹ سے بہت پڑا نا رشتہ ہے اس کی شروعات بدھ کے دور میں ہو ئی تھی ۔بودھ بھکشوؤ ں نے اپنے تحفظ کیلئے اس کی شروعات کی تھی ،وقت کے ساتھ اس کا فروغ ہو ا۔اور آج اپنی بہت ساری خوبیو ں کے ساتھ یہ ہمارے سامنے موجودہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ بہا رمیں اس کے فروغ کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کو شش کی گئی ۔وزیراعلی نے کہا کہ بہار کی لڑکیوں میں تعلیم کو بڑھاواں دینے کیلئے بہت کچھ کیا گیا ہے ۔پہلے بچیاں پانچویں کلاس سے آگے نہیں بڑھ پاتی تھی ۔چھٹویں جماعت پڑھ رہی بچی کیلئے ٹھیک ڈھنگ کے کپڑے کی ضروت پڑتی ہے ۔مناسب لباس کی وجہ سے بچیاں مڈل اسکول میں نہیں جا پا تھی تھیں ۔اسی صورت حال کے مد نظر ہم نے پوشاک منصوبہ کی شروعات کی تاکہ مڈل اسکول میں بھی بچیاں داخلہ لے سکے ۔اس منصوبہ کا بہتر نتیجہ سامنے آیاہے ۔مڈل اسکولوں میں او رہائی اسکولوں میں بچیو ں کی تعداد دیکھنے لائق ہے ۔بچیو ں کی تعلیم کے گراف کو اوپر اٹھا نے میں سائیکل منصوبے کا بھی بہت بڑا رول ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ پہلے پٹنہ ،گیا اور مظفرپور جیسے بڑے شہروں کی لڑکیاں بھی سائیکل کی سواری نہیں کر پاتی تھیں ۔اب گاؤں دہات کی بچیاں بھی سائیکل چلاکر جھنڈ کی جھنڈ اسکول جاتی ہو ئی دیکھی جاسکتی ہیں۔وزیر اعلی نے کہاکہ بچیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کے باوجود ان پر چھینٹا کشی کی خبریں آتی رہتی ہیں ۔اس صورت حال سے مقابلے کر نے کیلئے بچیوں کواسکولوں میں مارشل ارٹ اور جوڈوکر اٹے کی ٹریننگ کے انتظام کیاگیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بہا ر کے اسکولوں میں جوڈوکراٹے کی ٹریننگ سے جو فائدہ ہو رہا ہے اس کا مظاہرہ بھی ہو نا چاہئے ۔وزیر اعلی نے کہاکہ یو م تعلیم کے موقع ہزاروں کی تعداد لڑکیاں گاندھی میدان میں مارشل آرٹ کا مظاہر ہ کر تیں ہیں ۔وزیر اعلی نے کہاکہ سائیکل منصوبہ سے لڑکیو ں کے ارمانوں کو پنکھ لگ گئے ہیں۔ان میں زبردست خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے ۔مارشل آرٹ کے ٹریننگ لینے کے بعد ان کا حوصلہ اتنا بلند ہو گیاہے کہ اس کا اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا ہے ۔