پٹنہ،5نومبر(یواین آئی)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون بتاتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت کا این ڈی ٹی وی پر پابندی لگانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ۔مسٹر کمار نے یہاں کہا کہ میڈیا کو جموریت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے ۔مقننہ جہاں قانون بناتی ہے ،عاملہ انہیں نافذ کرتی ہے اور عدلیہ قوانین کی وضاحت کرنے کے ساتھ ہی ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیتی ہے ۔وہیں جمہوریت کے چوتھے ستون کے طورپر کئی موضوعات پر لوگوں کو بیدار کرکے ان کی رائے بنانے میں میڈیا ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے ۔مرکزی حکومت کے ذریعہ این ڈی ٹی وی انڈیا پر پابندی لگانے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کمار نے کہا کہ ہندوستان کے جمہوری نظام میں اظہار رائے کی آزادی کی اہمیت سے ہم سبھی واقف ہیں۔میڈیا لوگوں کی آواز اٹھانے میں معاون بن کر حق اور طاقت کے غلط استعمال کو روکتا ہے ۔مرکزی حکومت کے ذریعہ این ڈی ٹی وی انڈیا پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے ۔یہ قدم میڈیا کی آزادی پر سوال اٹھانے جیسا ہے ۔ہندوستان جیسے ملک میں آزاد اور منصف میڈیا کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ 9نومبر کو این ڈی ٹی وی انڈیا نیوز چینل کو 24گھنٹے کے لئے بند کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا میڈیا کی آزادی پر اس طرح کی پابندی لگانا،اظہار رائے کے حق کی توہین ہے ۔کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور کئی سماجی تنظیموں نے بھی این ڈی ٹی وی چینل کا نشریہ پر ایک دن کے لئے پابندی عائد کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور اسے پریس کی آزادی کے لئے خطرہ بتایا ہے ۔ اس درمیان وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ اس مسئلے پر صحافیوں کی تشویش سے اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم کے وینکیا نائیڈو کو آگاہ کرائیں گے لیکن مسٹر نائیڈو نے این ڈی ٹی وی کے معاملے پر نکتہ چینی کرنے والے سیاسی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے پر سیاست نہ کریں۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.