رانچی 03 نومبر (معیز الدین خان) :وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ سی این ٹی اور ایس پی ٹی کے تحت رعیت زرعی زمین کا استعمال غیر زرعی کاموں کیلئے کرسکیں گے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی مالکانہ حیثیت برقرار رہے گی۔عوامی مفاد میں حکومت سرکاری منصوبوں اور پبلک سکٹر کے لئے زمین فراہمی کو آسان بنانے کیلئے حکومت اس طرح کا قدم اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ رگھوور داس کی صدارت میں آج یہاں ہوئی ٹی اے سی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس کے مطابق کسی بھی صورت میں زمین کو تحویل میں لینے پر چار گنا سے کم معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ اس سے زمین منتقل کرنے اور معاوضے کی رقم کی ادائیگی میں تیزی آئے گی اور حکومت کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ اور دیگر فلاحی کاموں کیلئے زمین کو تحویل میں لینا آسان ہوجائے گا۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ جھارکھنڈ کے ویسے چھوٹے چھوٹے قبائلی سماج کا نام درج فہرست ذات اور قبائل کی فہرست میں شامل نہیں ہیں انہیں شامل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
جھارکھنڈ میں زمین تحویل میں لینے کا عمل آسان ہوگا : رگھوور
