عامر خان کو دوبارہ ہدایتکاری کے میدان میں لانے کے لیے کوشاں

ممبئی ۔یکم نومبر(یواین این )انڈیا کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ نوے کی دہائی کے کامیاب فلم ڈائریکٹر منصور خان کو ایک بار پھر فلم سازی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔منصور خان عامر خان کے اپنے چچازاد بھائی ہیں اور وہ عامر کے فلمی کریئر کی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘کے ہدایتکار تھے۔یہ بطور ہدایتکار منصور کے کریئر کی بھی پہلی فلم تھی اور سنہ 1988 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔انھوں نے عامر خان کی ایک اور سپرہٹ فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ کی بھی ہدایت کاری کی ہے۔منصور خان نے 2000 میں آخری بار فلم ‘جوش’ میں ہدایات دی تھیں اس کے علاوہ اپنے بھانجے عمران کی خان کی پہلی فلم’’جانے تو یا جانے ناں‘‘ میں وہ معاون فلمساز تھے۔منصور خان نے اپنے والد ناصر حسین کی زندگی پر منبی کتاب’’میوزک مستی ماڈرنیٹی: دی سینیما آف ناصر حسین‘‘ کے اجرا کے موقع پر کہ جب وہ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ان کے والد نے کہا تھا کہ ‘تم کہیں بھی چلے جاؤ لیکن آخر میں تم فلم انڈسٹری کی جانب آؤں گے کیونکہ ہماری جڑیں یہیں ہیں۔اسی بات پر عامر خان نے قطع کلامی کرتے ہوئے کہا: ‘اور آج کل میں بھی منصور سے یہی باتیں کہہ رہا ہوں۔