ممبئی ۔8نومبر(ےواین این)فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی مشکل کم ہوتی نظر نہیں آتی۔ پہلے وہ انڈیا پاکستان کے تنازع کا شکار ہوئی تو اب اس کے ایک مکالمے سے محمد رفیع کے بیٹے اور ان کے مداح گلوکار سونو نگم ناراض نظر آتے ہیں۔کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل “میں معروف گلوکار محمد رفیع کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انڈین خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق محمد رفیع کے بیٹے محمد شاہد نے اپنے والد کی تضحیک پر کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر آپ اپنے والد کے بارے میں ایسا ہی مذاق سننے کے لیے تیار ہیں تو ہم غلط ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا خون ایسی کسی بات پر ابلنے لگتا ہے تو ہم صحیح ہیں۔گلوکار سونو نگم نے محمد رفیع کے بیٹے کی حمایت کی تھی اور اسی لیے کرن جوہر نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے انھیں نشانہ بنایا۔ان کے علاوہ فلمساز ودھو ونود چوپڑا سے جب اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ ہندی فلمیں نہیں دیکھتے اور ’اے دل ہے مشکل دیکھنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بہر حال کرن جوہر نے دونوں پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھاکہ فلم ساز تقاریب میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں۔ گلوکار اپنی اہمیت ظاہر کرنے میں مگن ہیں۔ عدم تحفظ کو چپھانے کے لیے پریس ریلیز بھیجے گئے ہیں۔اس کے جواب میں 43 سالہ گلوکار سونونگم لکھا: ‘اس طرح تو یہ صرف اپنے خاندان سے پیار اور دوسروں کے خاندان کے بے عزتی ہے! اور یہ خود ستائی پر خوش ہونا نہیں۔ ان کے جواب میں بہت سے لوگوں نے جہاں بہت سے لوگوں نے گلوکار محمد رفیع اور سونو نگم کی حمایت کی ہے تو بہت سے لوگ اسے ہلکی پھلکی بات کہہ کر ٹال گئے۔
محمد رفیع کی تضحیک پر گلوکار اور فلم ساز آمنے سامنے آگئے
