چھٹھ کے دوران33 ہلاک،5 لاپتہ

پٹنہ’ 7نومبر (یو این آئی) بہار میں چھٹھ کے تہوار کے دوران الگ الگ حادثات میں آج 33لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی اور پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔پولیس نے بتایا کہ پٹنہ اور سمستی پور میں چھ چھ’ مظفرپور میں پانچ’ سہرسہ اور پورنیہ میں تین تین ،کٹیہار او ربیگو سرائے میں دو دو ‘ مدھے پورا ، ‘ سیتا مڑھی’ بکسر ،مونگیر اور بھاگلپور میں ایک ایک لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی ہے ۔ جب کہ کھگڑیا میں تین اور بکسر میں دو لوگوں کے ڈوب کر مرنے کا خدشہ ہے ۔سمستی پور ریلوے ڈویزن کے رام بھدرپورریلوے اسٹیشن کے گمٹی نمبر 8 سی کے نزدیک آج صبح 12562 سوتنترتا سینانی ٹرین سے 6 لوگو کی کٹ کر موت اور دو دیگر شدید طورپرزخمی ہو گئے ۔ڈویزنل ریلوے مینیجر سدھانشو شرما نے یہاں بتایا کہ آج صبح جب ٹرین سمستی پور سے دربھنگہ جا رہی تھی کہ اسی دوران چھٹ پوجا سے واپس آرہے لوگ اچانک ٹرین کی پٹری پر آ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ربینا کماری (12 )، ستیم کمار (13) اور مہندر رائے (50 ) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ رام چندر رائے اور سمشیر نداف شدیدطورپر زخمی ہو ئے ۔ زخمیوں کومقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مسٹر شرما نے بتایا کہ اس پورے واقعے کی تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس درمیان واقعہ کے خلاف احتجاج میں مشتعل لوگوں نے رام بھدرپر اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی اور ریلوے ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کی ۔سمستی پور سے ریلوے حکام کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔مظفر پور سے مو صولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے منیار¸ تھانہ علاقے کے چھترول¸ گا¶ںکے قریب کدانے ندی میں آج صبح نہاتے وقت کرشنا کمار (14) اور انجلی کماری (13) کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ا س¸ طرح مذکورہ ضلع کے مٹھن پورہ تھانہ علاقے کے موھن سھن¸ ٹولہ کے قریب بوڑھی گنڈک ندی میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جن کی شناخت جئے کانت کمار (14) اور منٹو کمار (15) کے طور پر کی گئی ہے ۔ ایک دیگر واقعہ میں اس ضلع کے سٹی تھانہ کے اشرم گھاٹ کے نزدیک گنڈک ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ لاش ندی سے باہر نکال لی گئی ہے ۔پٹنہ ضلع میں باڑھ تھانہ علاقے کے ملاح¸ گا¶ں کے نزدیک آج گنگا ندی میں ڈوبنے سے دو بچیوں کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاح¸ گا¶ں کی دو بچیاں چھٹھ پوجا کے دوران گنگا ندی میں نہا رہی تھی تبھی گہرے پانی میں ڈوبے سے ان کی موت ہو گئی جن کی شناخت رینا کماری (09) اور رینکو کماری (09) کے طور پر کی گئی ہے ۔ اسی تھانہ علاقے کے اچناما گا¶ں کے قریب گنگا ندی میں ڈوبنے سے انگد کمار (11) کی موت ہو گئی۔±مذکورہ ضلع کے گوپال پور تھانہ علاقے کے الہٰی آباد گا¶ں کے نزدیک تالاب میں ڈوبنے سے سنی کمار (16) کی موت ہو گئی۔ضلع پورنیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس ضلع میں مختلف واقعات میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔سہرسہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس ضلع کے سلکھوا تھانہ علاقے میں آج تالاب میں ڈوبنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع کھگڑیا میں جوتھم تھانہ علاقے کے لگما بھرپورکر گا¶ن کے نزدیک آج باگمتی دی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ غوطہ خوروں کی Êدد سے تینوں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں۔ضلع بکسر کے نینی زور تھانہ علاقے پر بودھ ڈیرا کے نزدیک آج گنگا ندی میں نہاتے وقت ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔