راجکوٹ، 05 نومبر (یواین آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ ہندستان کو اس کی سرزمین پر سخت ٹکر دینے کے لئے ان کی ٹیم کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی اور انہیں یقین ہے کہ کھلاڑی ایسا کرنے کے قابل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کو حال ہی میں بنگلہ دیش کے دورے پر آخری ٹیسٹ میچ میں 108 رنوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی اور اب وہ ہندستان سے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے یہاں پہنچ چکی ہے ۔ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ نو نومبر سے شروع ہوگا۔ بیلس نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر کہا، “یقینی طور پر یہ انتہائی مشکل سیریز ہونے والی ہے ۔ اس کے لئے ہمیں بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلنے کے قابل ہیں ۔ ہم نے پچھلی بار یہاں اچھی کارکردگی پیش کی اور ہم یہاں دوبارہ واپسی کر سکتے ہیں۔ ہندستان کو اس کے گھریلو ماحول کا بھی فائدہ ملتا ہے ایسے میں کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔” انگلینڈ نے آخری بار 2011 میں جب ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو مہمان ٹیم نے 1۔2سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔ کپتان ایلسٹئیر کک اور کوچ کا خیال ہے کہ ٹیم راجکوٹ کی پچ کو دیکھ کر ہی آخری الیون کا انتخاب کرے گی۔ کوچ نے کہا، “میں اور کک اگلے چند دنوں میں پچ کے مطابق ٹیم کے انتخاب پر گفتگو کریں گے ۔بلے بازی میں ہمارے پاس دو سے تین متبادل ہیں لیکن گیند بازی کے شعبہ میں ہمیں الگ ہی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں ہم اس پر کام کرنا شروع کر دیں گے ۔ “
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.