دور افتادہ گاﺅ ں کے طلباءکیلئے این آئی اوایس کی بڑی پہل

پٹنہ 16 نو مبر( پرمود کمار پاٹھک)این آئی او ایس کے ذریعہ ریاست کے سبھی 38 ضلعو ں کے دور افتادہ گاﺅ ں کے طلباءکیلئے7472 کامن سروس سنٹر /وسودھا کیندر کے ذریعہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس میںداخلہ لینے، امتحان کا فارم بھرنے ، ہال ٹکٹ حاصل کرنے اورامتحان کا نتیجہ معلوم کر نے کی سہولت فراہم کی ہے۔یہ اطلاع انسٹی چیوٹ کے ریجنل ڈائریکٹرسنجے کمارسنہا نے دی ہے۔اپنے بیان میں مسٹر سنہانے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے عوام کوڈیجیٹل انڈیا اوراسکل انڈیا پرو گرام سے جڑنے کے عہد کوعملی جامہ پہنا نے کیلئے انسٹی چیوٹ کے چیئر مین ڈاکٹر چندر بھو شن شر ما کی رہنمائی میں بہارکے تمام 38 اضلاع کے دور افتادہ دیہی علاقوں میں این آئی او ایس نے 7472 کامن سروس سنٹر /وسودھا کیندرکی سہولیات کاآغاز کیاہے ۔ان سبھی مراکز پر طلباءکو میٹرک انٹر اور ووکیشنل کورس میں آن لائن امتحان فارم بھرنے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے ۔اب ریاست کے سبھی 38ضلعو ں کے طلباءاپنے اپنے علاقے میںاین آئی او ایس سے جڑے مراکز کے ذریعہ بہت معمولی فیس ادا کرکے آن لائن اپنافارم جمع کرسکتے ہیں۔اس بیچ انسٹی چیوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے کمارسنہانے بتایا ہے کہ دوردراز کے گاﺅں کے خواہش مند طلباءجو گاﺅ ں میں کام کرتے ہوئے پڑھائی کرناچاہتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں۔این آئی او ایس کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے میں انہیں کوئی پریشانی نہیںہوگی۔انہوں نے سروس سنٹر کے ذریعہ فراہم کی جانے والی سہوالیات کاذکر تے ہوئے کہاکہ این آئی او ایس نے ان تمام سہولیات کو برائے راست گاﺅں کے طلباءتک پہنچانے کاکا م اس لئے کیاہے تاکہ طلباءکو بچولیوں اور دلالوں سے بچایاجاسکے۔