ایشوریا رائے بھی فلم”پدماوتی“ کا حصہ بن گئی

ممبئی ۔11دسمبر(ےواین این)بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ایشوریا رائے بچن 6 سال بعد ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ڈائریکٹر اور ایکٹر کی اس جوڑی کو بولی وڈ کی بہترین جوڑی مانا جاتا رہا ہے، جنہوں نے ایک ساتھ ”ہم دل دے چکے صنم“ اور”دیوداس“ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا، ان کی آخری فلم”گزارش“ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔اور اب طویل عرصے بعد ایشوریا رائے بچن، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”پدماوتی“ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشوریا فلم ”پدماوتی“ کے ایک خاص گانے پر رقص کریں گی اور سنجے لیلا بھنسالی نے ان کے لیے نہایت منفرد گانا سوچ رکھا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سنجے لیلا اپنی کئی فلموں میں ایسے گانے شامل کرچکے ہیں جن میں دو اداکاراو¿ں نے ایک ساتھ رقص کیا ہو، تاہم ایشوریا رائے کا یہ گانا ان سب سے کافی منفرد ہوگا۔واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی آخری ریلیز فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کے لیے پہلی پسند ایشوریا ہی تھیں، تاہم انہوں نے اس میں کام سے معذرت کرلی تھی۔فلم ”باجی راو¿ مستانی“ سال کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی جس نے مختلف زمروں میں 7 نیشنل ایوارڈز حاصل کیے۔اگر بات فلم ”پدماوتی“ کے حوالے سے کی جائے تو اس فلم میں دپیکا پڈوکون ”پدماوتی“ کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کررہے ۔ہیں۔فلم”پدماوتی“ سنجے لیلا بھنسالی کی شاہد کپور کے ساتھ پہلی جبکہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ تیسری فلم ہے۔اس سے قبل دپیکا اور رنویر نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم ”گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا“ اور“باجی راو¿ مستانی“ میں کام کیا۔