سنجے دت کا کردار ادا کرنے کیلئے خود کو اہل نہیں سمجھتا:رنبیر کپور

ممبئی،۲۲دسمبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے خود کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے نااہل اداکار قرار دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گے جس کے لیے وہ سخت تربیت کے ساتھ ساتھ سنجوبابا کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں سنجے دت کی جانب سے رنبیرکپور کواپنے کردار کے لیے مس فٹ بھی قراردیا تھا لیکن اب خود بھی رنبیر نے کردار کے لیے خود کو غیرموزوں قرار دیا ہے۔اپنے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی اور سنجے دت اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرناایک مختلف تجربہ ہوگا جب کہ مجھے لگتا ہے میں اس کردار کے لیے اہل نہیں لیکن فلم میں اپنے کردار کو بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپورمرکزی کردار کریں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض راج کمارہیرانی سرا نجام دیں گے۔