پھوپھی ،ببوا، چاچا،بھتیجا کے کھیل سے اتر پردیش کی عوام پریشان:نقوی

نئی دہلی، 11دسمبر(آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے دعوی کیا ہے کہ ایک طرف اتر پردیش کی عوام بوا -ببوااور چاچا-بھتیجاکے کھیل سے پریشان ہے وہیں دوسری طرف نوٹ بند ی نے ببوا اکھلےش یادو اور پھوپھی مایاوتی دونوں کو پریشان کر دیا ہے۔انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ نوٹ بند ی سے اتنے پریشان کیوں ہیں؟ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بننا طے ہے۔نقوی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ نوٹ بند ی نے اترپردیش میں ببوا اور پھوپھی دونوں کو پریشان کر دیا ہے۔نوٹ بند ی کی مخالفت کرکے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی دونوں کا ہی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، جن لوگوں کی بلیک منی ایک ہی رات میں ردی بن کر رہ گئی ، ان کو نوٹ بند ی نے فکرمندی میں ڈال دیا، لیکن وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اور بہن مایاوتی کو بتانا چاہیے کہ آخر وہ نوٹ بند ی سے کیوں پریشان ہیں؟ مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ ببوا اور پھوپھی دونوں نے اترپردیش کو تباہ کر دیاہے ، دونوں کی حکومتوں کے دوران قانون وانتظام نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ، سماج وادی پارٹی کی حکومت ریاست میں زمین اور کان کنی مافیا پر لگام لگانے میں ناکام رہی ہے۔