ڈان باسکو بنا بہارکا نمبر 1 امیون اسکول

پٹنہ 14 دسمبر (پرمو د کمار پاٹھک)ڈان باسکو اسکول ، پٹنہ کوآج بہار کے سب سے صحت مند اور امیون اسکول کا در جہ دیاگیاہے ۔اسی اعلان کے ساتھ امیون انڈیا اسکول چیلنج 2015 اختتام پذیر ہوا۔یہ ڈابر کے اہم ہیلتھ سپلیمنٹ برانڈ ڈابر چیون پراش کی ایک میگا امیونیٹی بیداری مہم تھی ۔ڈابر چیون پراش نے ملک کے موسٹ ہلدی اور امیو ن اسکولوں کی فہرست بھی جاری کی ، جسے میکس ہاسپیٹل کے ساتھ مل کر 6 مہینے چلے مشترکہ اور ہائی جین چیکپ مہم کے بعد تیار کیاگیاتھا۔قو می سطح پر لکسیکان انٹر نیشنل اسکول پونے ، دیش میں موشٹ ہلدی اور امیون اسکول قرار دیاگیا۔اس قومی فہرست میں امیونیٹی انٹر نیشنل اسکول گڑ گاﺅںدوسرے نمبرپراور دلّی پبلک اسکول ،غازی آباد تیسرے مقام پررہا۔اس پہل کے تو سط سے ڈابر چیون پراش نے میکس ہیلتھ کیئر اور گونج این جی اوکے ساتھ مل کر اسکولی بچوں میں قو ت مدافعت (امیون) پیداکرنے اور آنے والی نسل کی صحت کومحفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ہمار اچیلنج ان اسکولوںکی پہنچا ن کرناتھا، جو ہیلتھ ، ہائی جین اور صفائی میں اعلیٰ ترین پیمانوں کامظاہرہ کرتے ہیں۔