د پیکا اور کترینہ کیساتھ لفٹ میں پھنسنے سے اچھا ہو گا خود کو قتل کر لوں : کرینہ کپور

ممبئی ،۲۱جنوری(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ دیپکا اور کترینہ کے ساتھ لفٹ میں پھنسنے سے اچھاہو گا کہ اپنے آپ کو قتل کر لوں۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق کرینہ کپور نے ساتھی اداکارہ دیپکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ لفٹ میں سفر کرنے اور پھنسنے کی نسبت موت کو ترجیح دیدی۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ اداکارہ کترینہ کیف اور دیپکا کے ساتھ لفٹ میں پھنس جائیں تو کس کو ترجیح دیں گی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”میرا خیال ہے میں صرف اپنے آپ کو قتل کر لونگی“۔ میں اس لفٹ میں کبھی بھی سفر نہیں کرنا چاہوں کی اور خصوصا±± اس وقت تو بلکل بھی نہیں۔