ہولی ویژن پبلک اسکول سمن پورہ سالانہ اسپورٹس کا افتتاح

پٹنہ 30 جنوری (پریس ریلیز)ہولی ویژن پبلک اسکول سمن پورہ پٹنہ کا سالانہ اسپورٹس آج سے شروع ہو گیا ۔ پروگرا کا افتتاح اسکول کے پرنسپل خواجہ محمد ذکاﺅاﷲ نے کیا ۔ واضح ہوکہ اسکول کا سالانہ اسپورٹس دو روزہ ہو تا ہے جس میں اسکول کے طلبا و طالبات کے درمیان مختلف کھیلوں میں مقابلے ہوتے ہیں اور نتائج کے بعد اول ،دوم و سوم مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو میڈل و انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔ سالانہ اسپورٹس کے افتتاح کے مو قع پر پرنسپل خواجہ محمد ذکا ﺅاﷲ نے کہا کہ کھیل کود میں طلبا و طالبات کو بڑھ چھڑھ کر حصّہ لینا چاہیے۔ کھیل کود کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ڈسپلین کی عادت کو تقویت ملتی ہے جو کامیابی کا شر ط اولین ہے ۔ پہلے دن کے مقابلے میں آج درجہ دوم سے لیکر درجہ نہم کے طلبا و طالبات کے درمیان 100 میٹر کی ریس ، اسپون ریس ، لونگ جمپ ، میوزیکل چیئر ، کینڈل ریس کے علاوہ کئی دوسرے مقابلے کرائے گئے ۔ مقابلے میں سر سید ہاﺅس ، مولانا آزاد ہاﺅس کے طلبا و طالبات نے جیت حاصل کرکے اپنے سالانہ روایت بر قرار رکھا ۔ واضح رہے کہ اسکول کے طلبا و طالبات کو مذکو رہ ہاﺅس میں تقسیم کرکے مقابلہ کرا یا جا تا ہے ۔ کر کٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائیگا۔