دوستی تک تو ٹھیک لیکن محبت ہونا اور بھی برا ہے :کنگنا

ممبئی۔5فروری(ےواین این ) انڈیا کی دو نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کنگنا راناوت نے فلم ”کوئین“ اور”تنو ویڈز منو“ سے بالی وڈ میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے لیکن ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد بھی کنگنا کوئی دوست نہیں بناسکیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے آپ کو کامیاب کہتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران کنگنا راناوت نے فلم انڈسٹری کی دوستی پر کہاکہ میں کامیاب ہوں کیونکہ یہاں میرا کوئی دوست نہیں ہے۔ اگر آپ کے دوست کامیاب ہو جاتے ہیں یا صرف آپ کامیاب ہو جاتے ہو تو رشتے الجھ جاتے ہیں۔ کام پر جب انسانی جذبات غالب آ جاتے ہیں تو تلخی آجاتی ہے اور آپ درست فیصلہ نہیں کر پاتے۔کنگنا نے کہا کہ دوستی تک تو ٹھیک ہے لیکن فلم انڈسٹری میں محبت ہو جانا اور بھی برا ہے۔ اس لیے وہ کسی ڈائریکٹر، اداکار یا شریک آرٹسٹ کی دوست نہیں ہیں اور فلم انڈسٹری میں صرف کام کرتی ہے۔بالی وڈ میں اداکاراو¿ں کو اداکاروں کے مقابلے میں کم پیسے ملتے ہیں اور حالیہ دنوں اس کے متعلق بہت سی اداکاراو¿ں نے اپنی بات رکھی ہے۔