بابائے صحافت احمد سعید ملیح آبادی ایوارڈ ڈاکٹر محمد گو ہر کے نام

کو لکاتا 25 فروری (شہاب الدین )رو زنامہ ‘ تاثیر اور سماجی امید کی رسم رو نمائی کے بعد ڈاکٹر صبا اسمٰعیل ، چیئرمین کلچر ل کمیٹی اردو اکادمی مغر بی بنگال نے اردو صحافت اور نئے لکھنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کی رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے ۔آج دنیا میں جس تیزی سے میڈیانے بڑی تبدیلی میں اہم رو ل ادا کیا۔جمہور یت کے چوتھے ستون کی حیثیت پرنٹ میڈیا اور الکٹرانک میڈیا کوحاصل ہے ۔ آج ہمارے درمیان ڈاکٹرمختار احمد فردین کی کتاب سماجی امید سے جو کچھ امید کر تے ہیں اسی طرح ہم ڈاکٹر محمد گو ہر کے ‘ تاثیر ‘شہر نشاط کے ایڈیٹر لیاقت علی خان سے امید رکھتے ہیں کہ سماج کی ا علیٰ ذمہ داری اخبارات کے ایڈیٹر کے کاندھے پر ہو تی ہے ۔جو پورے معاشرہ اورملک کی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہیں مبارک باد کے مستحق ہیں،۔آپ حضرات جنہو ں نے ملک و قوم کیلئے اپنے قلم کو قف کردیا، ڈاکٹر محمد گو ہر ایڈیٹر رو ز نامہ’ تاثیر ‘نے کہا مٹیا برج کی سر زمین زر خیز ہے ۔اردو کیلئے جہا ں اردو کی کثیر آبادی بستی ہے اور اہم اقلیتوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہیں۔ قوم و ملک کی ترقی تعلیمی انقلاب سے ہی ممکن ہے ۔لیاقت علی خان ایڈو کیٹ وایڈیٹر شہر نشاط نے سماجی کام میں ہمارا قلم اہم رو ل ادا کر تاہے اور اہم اس ذمہ داری سے بخوبی واقف ہیں۔مگر قوم وملک اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے ۔آج جس ایوارڈ سے ہمیں نوازا گیاہے ہم اس کیلئے سو سائٹی فار پیس آل انڈیا اردو کے مشکور ہیں ہم شب ورو ز ملک کیلئے کام کرتے رہتے ہیں ۔شکیل انصاری ، رحمت عالم انصاری ، اختر حسین ، شمس الدین نے بھی اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد گو ہر ، ڈاکٹر مختار احمدفر دین ،الف انصاری ،ڈاکٹر صبا اسمٰعیل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مٹیا برج شہر کو لکاتا کی آبادی کا ایک بڑی آبادی کاشہر ہے ۔ ڈھیرو ں مسائل کے ساتھ ہی ایہاں کی تہذیب بھائی چارگی کی بڑی مثال ہے ۔اور اردو کی ترقی کی بقاءکیلئے کام جاری و ساری ہے ۔یہاں تعلیمی انقلاب بھی آنے لگے اور نئی نسل اپنی ذمہ داری کے ساتھ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے ۔محمد شہاب الدین رپورٹر تاثیر نے شکریہ کے فرائض ادا کئے جبکہ محمد اقبال حبیب نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اور ادیگر اہم ذمہ داران نے ڈاکٹر محمد گو ہر اور لیاقت علی خان کو مبارک باد دی ۔تقریب سے جن لوگوں نے خطاب کیا۔ ان میں قمر الدین ملک جمال احمد جمال ،شاداب خان ، خورشید ملک ، فردین خان ، ڈاکٹر ذیشان خان ، احمد علی وارثی ، اسیر الدین ، ڈاکٹر احمد علی ، رہاب الدین ، سلمان خورشید، انتظار علی شاہ ، امجدعلی انصاری ، ڈاکٹر واحد رحمان ، شاہد ، ظہیر انور ، نصار احمد، سلطان شاہد، محمد سلیم ، اسلام الدین لالا، مختار علی ، خلیل احمد، سعید صاحب ، سر دار بچن سنگھ سرل کے نام قابل ذکر ہیں۔