بنگلہ دیش کے خلاف اس فارم کوجاری رکھیں گے :کمبلے

حیدرآباد، 07 فروری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انل کمبلے نے جمعرات سے کھیلے جانے والے واحد ٹسٹ میچ کو لے کر کہا ہے کہ ٹیم انڈیا اس وقت گھریلو میدان پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور وہ اپنی اس تال کو ہی برقرار رکھنے کے لئے کھیلے گی۔کمبلے نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے پہلے یہاں راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری ٹیم گزشتہ کچھ وقت سے گھریلو میدان پر بہت اچھا کھیل رہی ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف جیسا مظاہرہ کیا ہے وہی تال ہماری آگے بھی برقرار رہے ۔تاہم ہندستانی کوچ نے مانا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو میزبان ٹیم ہلکے میں نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کا مشکل دورہ کیا۔وہاں بھلے ہی وہ جیتنے میں کامیاب نہیں رہی لیکن اگر ہم ان کے کھیل کو دیکھیں تو وہ قابل تعریف رہا ہے اور اس کی سطح کافی بلند ہوئی ہے اور ہمیں ان کے خلاف اچھا کھیلنا ہوگا۔کوچ نے کہا کہ اگر ہم انگلینڈ کی سیریز کو دیکھیں تو اس میں بھی بہت سے لوگ ٹاس کو اہم مان رہے تھے لیکن پھر ہم نے بورڈ پر 400 تک کا رن بنا ڈالا اور نہ صرف میچ جیتا بلکہ شاندار طریقے سے میچ جیت لیا۔ہماری ٹیم کی یہی قوت ہے کہ وہ کسی بھی صورت حال میں میچ کا رخ تبدیل کرنے اور جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ہندستانی ٹیم کے اوپننگ جوڑی کو لے کر پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسے لے کر کوئی فکر ہے ۔گزشتہ چند میچوں میں لوکیش راہل اور مرلی وجے نے اوپننگ آرڈر میں اچھا کھیل دکھایا ہے ۔لیکن ایک بیک اپ کھلاڑی کے طور پر اوپنر ٹیم میں ہونا اچھا رہتا ہے ۔ ابھینو مکند ایک اچھے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور گھریلو سیزن میں انہوں نے اچھی کارکردگی کی ہے۔
جس کی بدولت انہیں ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔سابق ہندستانی کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی کئی بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور وہ کافی مضبوط ٹیم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اپنی حریف ٹیموں کا احترام کرنا چاہیے اور بنگلہ دیش کی ٹیم کی حالیہ میچوں میں کافی اچھی کارکردگی رہی ہے ۔مہمان ٹیم میں کئی اچھے کھلاڑی اور آل را¶نڈر بھی ہیں۔ٹیم کمبی نیشن کو لے کر انہوں نے کہا کہ گھریلو سیریز میں ہماری تیز گیند بازوں کی بھی کافی اچھی کارکردگی رہی ہے اور انہوں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ہمیں اس بات سے بھی فرق نہیں پڑتا کہ پچ کیسی ہوگی ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو 20 وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔روی چندرن اشون عالمی معیار آف اسپنر ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد ہے ۔کمبلے نے کہا کہ کرون نائر نے ملے موقع پر فائدہ اٹھایا ہے ، تاہم اجنکیا رہانے ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان کھلاڑی بھی آگے آکر کھیل رہے ہیں۔لیکن ہم نے فی الحال کسی کمبی نیشن کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔
ہردک پانڈیا کو لے کر کوچ نے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور گیند اور بلے سے اچھی کارکردگی کرنے والے کھلاڑی کی ہمیشہ ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے ۔انہیں بھلے ہی ٹیسٹ فارمیٹ کا تجربہ نہیں ہے لیکن اگر انہیں موقع ملے گا تو وہ اسے کامیاب بنا سکیں گے ۔