سہ روزہ سےنئر ڈرےگن بوٹ چمپئن شپ کا وزےر مدن سہنی کے ہاتھوں افتتاح

دربھنگہ :3فروری (عبد المتےن قاسمی )سہ روزہ آٹھواں سےنئر ڈرےگن بوٹ چمپئن شپ کا افتتاح رےاستی وزےر برائے رسد و خوراک مدن سہنی نے شمع روشن کرکے کےا ۔دربھنگہ کے ہراہی تالاب مےں تےن دنوں چلنے والے اس مقابلے کے افتتاحی پروگرام مےں مناکچھی پربھا ( اطفال ترقےات افسر )ڈاکٹر رےکھا ماتھر ، دربھنگہ مےئر گوری پاسوان ، پروےن کمار (سکرےٹری ڈی بی اےف آئی )، تپس کمار پاٹھاک (صدر ڈی بی اےف آئی )، گوپی سٹھی ( نائب صدر ڈی پی اےف آئی ) سدھارتھ کمار اور پنکج کمار جےوتی وغےرہ بطور خاص موجود تھے ۔ پروگرام مےں نظامت کے فرائض سندےپ کمار نے انجام دےا جبکہ کلمات تشکر سدھارتھ کمار نے پےش کےا ۔ ۳تا ۵فروری چلنے والے اس مقابلے مےں بہار ، جھارکھنڈ ، چھتےس گڑھ ، مہاراشٹر، آسام ، مغربی بنگال ، ہرےانہ ، راجستھان ، اتر پردےش ، اڑےسہ ، تلنگانہ ، مدھےہ پردےش ، کرناٹک ، دہلی ، چنڈی گڑھ ، ہمانچل پردےس ، پنچاب اور اترا کھنڈکی ۲۲ ٹےمےں حصہ لے رہی ہےں ۔ اب تک ۸۱ ٹےمےںشامل ہوچکی ہےں ۔ اس چمپئن شپ مےں دو سو ، چار سو ، پانچ سو اوردو ہزار مےٹر کے مقابلے ہوں گے ۔ آج کے مقابلے مےں دو سو مےٹر (مرد) مےں بہار کی ٹےم نے پہلا مقام حاصل کےا جبکہ پنجاب دوسرے اور جھارکھنڈ تےسرے مقام پر رہا ۔ ۵فروری کو اختتامی پروگرام مےں انعامات کی تقسےم وزےر خزانہ عبد الباری صدےقی کے ہاتھوں ہوگا ۔