فتح کا سہرا گیندبازوں کے سر:وراٹ

بنگلورو، 2 فروری (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن 20-20 مقابلے میں 75 رنوں سے ملی شاندار جیت کا کریڈٹ اپنے گیند بازوں کو دیا ہے ۔ ہندستان نے سریش رائنا اور مہندر سنگھ دھون¸ کی نصف سنچریوں کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 16.3 اوور میں 127 رن پر سمیٹ کر 75 رنوں سے میچ اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ وراٹ نے اپنی کپتانی میں پہلی ٹوئنٹی -20 سیریز جیتنے کے بعد کہا، “امت مشرا نے اچھی شروعات کی اور اس کے بعد یجویندر چہل نے 2 اووروں میں پانچ وکٹ لے کر جیت کو یقینی بنا دیا۔ مجھے اپنے گیند بازوں پر مکمل یقین تھا اور انہوں نے نہایت شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے کہا، “خشک وکٹ پر اگر ٹیم میں دو لیگ اسپنر رہتے ہیں تو آپ کے لئے ہمیشہ موقع رہتا ہے میں دھونی کو اوپر بھیجنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ نیچے آئیں گے اور اس سے ٹیم کو توازن مل جائے گا. ” کپتان نے کہا، “آئی پی ایل فائنل کے بعد پہلی بار ہم یہاں پر کھیل رہے تھے . اس موقع ہم بہترین کارکردگی کی امید لگائے ہوئے تھے ۔ ہم تینوں میچوں میں ٹاس ہارے لیکن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 سیریز جیتنے میں کامیاب رہے . دھونی، آشو بھائی (آشیش نہرا) اور یوراج پا (یوراج سنگھ) تجربہ کار ہیں اور جب بھی ممکن ہوتا ہے ، میں ان سے مشورہ لیتا ہوں. سیریز جیتنے میں تجربہ کار ہمارے کھلاڑیوں کا بہت بڑا تعاو ن رہا۔