وراٹ بہترین کپتان کے ایوارڈ سے نوازے گئے

نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کو دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بنانے والے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کو ان کی شاندار کپتانی کیلئے ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔وراٹ کی کپتانی میں گزشتہ 19 ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کوئی میچ ہاری نہیں ہے اور اس دوران اس نے ویسٹ انڈیز، سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔
وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان نے گزشتہ سال 12 ٹیسٹ میچوں میں سے نو میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین ڈرا رہے ۔ ہندوستانی کپتان کی انفرادی کارکردگی بھی لاجواب رہی ہے ۔ انہوں نے 12 ٹیسٹ میں 76 کی اوسط سے رن بنائے ہیں اور چار بار دوہری سنچریاں بھی بنائی ہیں۔وراٹ کے علاوہ انگلینڈ کے آل را¶نڈر اور آئی پی ایل میں 14.5 کروڑ روپے کی قیمت میں فروخت ہونے والے بین اسٹوکس اور تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کو بھی ٹیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اسٹوکس نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری سب سے تیز دوہری سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے کیپ ٹا¶ن میں 198 گیندوں میں ہی 258 رن کی تیز طرار اننگز کھیلی تھی۔ اسٹیورٹ براڈ دوسری بار یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 17 رن پر چھ وکٹ حاصل کئے تھے ۔گذشتہ سال ہندوستان کی میزبانی میں ہوئے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری چار گیندوں میں چار چھکے ٹھونک کر ویسٹ انڈیز کو دوسری بار چیمپئن بنانے والے کارلوس بریتھ ویٹ اور خواتین کرکٹر ہیلی میتھیوز کو 2016 میں ٹوئنٹی -20 میں شاندار کارکردگی کے لئے ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ای ایس پی این ایوارڈ ہر سال سبھی فارمیٹ میں بلے بازی اور گیند بازی کے شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے دیا جاتا ہے ۔ اس بار کی ایوارڈ کمیٹی میں ایان چیپل، مہیلا جے وردھنے ، کرٹن¸ والش، مارک با¶چر، رمیز راجا اور ای ایس پی این کے سینئر ایڈیٹر بھی شامل تھے ۔جنوبی افریقہ کے اوپنر کویٹن ڈی کوک کو آسٹریلیا کے خلاف 178 رنوں کی شاندار اننگز کے لئے بہترین ون ڈے بلے باز اور جنوبی افریقہ کے خلاف گوانا میں 27 رن دے کر چھ وکٹ لینے والے ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن کو ون ڈے میں بہترین گیند بازی کے ایوارڈ سے نوازا کیا گیا ہے ۔بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الر رحمن کو ٹوئنٹی -20 میں بہترین گیند باز منتخب کیا گیا۔ مستفیض الرحمان نے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میں کولکتہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 22 رن دے کر پانچ وکٹ لئے تھے ۔ مستفیص الرحمان کو گزشتہ برس سال کے بہترین نومولود کھلاڑی کا ایوارڈ ملا تھا لیکن اس بار یہ ایوارڈ ان کے ہی ملک کے نوجوان گیند باز مہدی حسن کو دیا گیا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں ہی ریکارڈ 19 وکٹ لئے تھے ۔افغانستان کے محمد شہزاد کو ٹوئنٹی -20 میں سال کے بہترین ایسوسی ایٹس بلے باز اور محمد نبی کو سال کے بہترین ایسوسی ایٹس گیندباز کے ایوارڈ سے نوازا کیا گیا۔ شہزاد نے شارجہ میں زمبابوے کے خلاف شاندار 118 رن بنائے تھے ۔ اس کے علاوہ نبی نے بنگلہ دیش کے خلاف میر پور ون ڈے میں 10 اوور میں تین میڈن رکھتے ہوئے 16 رن دے کر دو وکٹ لئے تھے ۔