دپیکا کی اپنی فلم کی خاطر بڑی قربانی

ممبئی،27مارچ(پی ایس آئی) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ’کانزفیسٹول‘ میں شرکت کے حوالے سے خبریں خوب سرگرم تھیں تاہم جب اس حوالے سے اداکارہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ مختلف جواب دیا۔اداکارہ نے 70 ویں کانزفیسٹیول میں شرکت سے صاف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فلمی میلے میں میری شرکت سے متعلق ساری خبریں غلط ہیں۔ اداکارہ سے جب اس بڑے فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری توجہ نئی آنے والی ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں جب کہ یہ فلم کی مانگ بھی ہے کہ اس پر پوری توجہ دی جائے۔اس سے قبل اداکارہ ایشوریہ رائے اور سونم کپورکانزفلم فیسٹیول میں جلوے بکھیر چکی ہیں جب کہ سونم کپور لگاتار 5 سال سے اس بین الاقوامی فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پرجلوہ افروز ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں شاہد کپو، رنویرسنگھ اوردپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔