مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو 2ماہ کا ایجنڈا بتایا

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے 11 ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ سے آج یہاں ملاقات کی اور انہیں آئندہ دو ماہ کے لیے اپنے ایجنڈے سے روشناس کرایا۔مسٹر مودی نے 7 لوک کلیان مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر صبح ناشتے پر دہلی، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور آسام سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ کو مدعو کیا اور 12 اپریل کو پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد دو ماہ تک کا ایجنڈا سمجھایا اوراس میں فعال طور پر مصروف ہوجانے کی اپیل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس 12 اپریل کو ختم ہونے کے فورا بعد 14 اپریل کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پڑے گی۔ اس کے بعد مئی مہینے میں مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر حکومت کی کامیابیوں کو لے کر عوام کے درمیان جانا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت اور پارٹی نے قواعد شروع کر دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے ملک کی موجودہ سیاست میں آئی دور رس تبدیلیوں کو پیش نظر رکھ کر بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو سماجی زندگی کے الگ الگ کمیونیٹی کے لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے ترغیب دی۔ ساتھ ہی غریب اور محروم طبقات کے ساتھ رابطہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کی جگہ میں مرکزی حکومت کی متعددفلاحی منصوبوں کو مستفیضین تک انہیں کس طرح پھچا ئیں اس کی بھی ہدایات دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کے پاس سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل مواصلات کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اس کا عوامی نمائندے اپنے مقام کار میں وسیع سطح پر تعلقات عامہ کے لئے کر سکتے ہیں۔اس موقع پر بی جے پی صدر امت شاہ بھی موجود تھے ۔ مسٹر شاہ نے آئندہ 6 اپریل کو بی جے پی کی یوم تاسیس سے 14 اپریل ڈاکٹر امبیڈکر جینتی تک ملک بھر میں پی آر مہم میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار کو پیش کیا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج سے یہ بات صاف ہے کہ ملک کی سیاست میں وزیر اعظم مودی نے غریبوں کے حق کی جو سیاست کی ہے اسے آگے لے جایا جانا چاہئے ۔ مودی حکومت نے غریب، گاؤں، کسان اور نوجوانوں اور خواتین کے لئے جو پروگرام چلائے ہیں، اس کی اطلاعات کے لئے بلاک سطح پر کانفرنس منعقد کرنے کے لئے ہدایات دی۔قومی دارالحکومت خطہ دہلی کے بھی تمام ساتوں ممبر پارلیمنٹ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے تھے ۔ اگلے ماہ دہلی میں شہر کارپوریشنز کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس میں بی جے پی ہیٹ ٹرک بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے دہلی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے اس بابت بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ نومبر میں ہونے جا رہے ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر بھی وہاں کے ممبران پارلیمنٹ سے بات چیت کی۔