چکن تکہ کڑاہی

اجزاء:149 چکن تکے۔چار عدد 149 لہسن پسا ہوا۔ایک کھانے کا چمچ 149 نمک۔حسب ضرورت 149 پیاز۔ایک عدد 149 ٹماٹر۔تین سے چار عدد 149 دہی۔آدھی پیالی 149 پسی ہوئی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ 149 سفید زیرہ۔آدھا چائے کا چمچ 149 ہلدی۔آدھا چائے کا چمچ 149 تیز پات۔ایک ٹکڑا 149 ہرا دھنیا۔آدھی گٹھی 149 گرم مصالحہ۔ایک چٹکی 149 ادرک۔ایک انچ کا ٹکڑا 149 آئل۔چا کھانے کے چمچ
ترکیب:اس ڈش کو بنانے کے لیے سب سے پہلے تکے بنا لیں۔
چکن تکے بنا کے لئے: ایک کلو چکن کے چار ٹکڑے کر لیں،پین میں دو کھانے کے چمچ ادرک،لہسن پسا ہوا،حسب ذائقہ نمک،ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ،دو کھانے کے چمچ پسا ہوا گرم مصالحہ،ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا سفید زیرہ،آدھی پیالی دہی،ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس،ایک چٹکی زردہ کا رنگ اور چار کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔یہ مصالحہ تکوں پر لگا کر دو گھنٹے کر لئے فریج میں رکھ دیں پھر بھاری پیندے کے فرائینگ پین میں ان کو رکھ کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکا لیں(درمیان میں الٹ پلٹ کر لیں) چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر ان تکوں کی ہڈی علیحدہ کر لیں اور ان کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں۔ کڑاہی میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں،تیز پات اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں لہسن ڈل کر ایک منٹ چمچ چلائیں خوشبو آنے پر اس میں نمک،لال مرچیں،ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔ پھر اس میں چکن کی بوٹیاں دہی اور ہری مرچیں ڈال کر ملائیں اور تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔