ڈی کے گائن نے کیا سائنس اکسپریس ٹرین کا افتتاح

پٹنہ یکم اپریل ( اسٹاف رپورٹر)ایسٹ سنٹرل ریلوے کے ذریعہ چلائی جارہی سائنس اکسپریس نمائش ٹرین کاافتتاح آج صبح 10 بجے جی ایم ڈی کے گائن نے کیا۔ اس موقع پر جی ایم گائن نے سائنس اکسپریس کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ اس طر ح کی ٹرین لوگو ں میں اور خاص طورپر بچو ں میں ، جو آنے والے دنوں میں سماج کے ذمہ دار شہری بنیں گے ۔انہیں اپنے ماحولیات کو سمجھنے اور اس کے تحفظ کیلئے ان میں بیداری پیدا کرنے تئیں اہم ذمہ داری نبھائے گی ۔ہماری طرز زندگی اور ماحولیات کو ہماری عادتیں کس طر ح نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ نمائش ہمیں سمجھا نے میں معاون ہو گی ۔واضح ہو کہ سائنس اکسپریس خاص طور سے تیار کی گئی 16 کوچ کی اے سی ٹرین پر قائم ایک انوویٹیو موبائل نمائش ہے جو اکتوبر 2007 سے پورے ہندوستان کا دورہ کررہی ہے ۔اب تک اس نے 8 مرحلوں میں کل1.45 لاکھ کیلو میٹر کاسفر طے کرچکی ہے ۔اب تک اس کے 16 سو31 دنوں کی نمائش میں اسے لگ بھگ 1.85 کروڑلوگو ں نے دکھا ہے ۔ جس میں خاص طورپر طلباءاور اساتذہ شامل رہے ہیں۔اس طر ح اس سائنس اکسپریس نے ہندو ستان کی سب سے بڑی ، سب سے لمبے وقت تک چلنے والی اور سب سے زیادہ لوگو ں کے ذریعہ دیکھنے جانے والی مو بائل سائنس نمائش ہونے کا ریکارڈ قائم کیاہے ۔