کچے گوشت کی بریانی

اجزاء:149 گوشت،گائے کا۔ایک کلو۔ 149 باسمتی چاول۔ تین پاؤ۔ 149 دہی۔ایک پاؤ۔ 149 کچا پپیتا،پسا ہوا 2 کھانے کے چمچے۔ 149 خشخاش۔پسی ہوئی۔1 کھانے کے چمچہ۔ 149 سرخ مرچ پسی ہوئی۔2 کھانے کے چمچے۔ 149 جائفل۔پسی ہوئی۔چوتھائی چائے کا چمچہ۔ 149 جاوتری۔پسی ہوئی۔چٹکی بھر۔ 149 ادرک لہسن کا پیسٹ۔2 چائے کے چمچے۔ 149 نمک۔ایک کھانے کا چمچہ۔ 149 سفید مرچ۔پسی ہوئی۔1 چائے کا چمچہ۔ 149 تیز پات،1 عدد۔لونگ،4 عدد۔دارچینی،2 عدد۔ 149 آئل یا گھی۔ایک پاؤ۔ 149 ہری مرچ۔4 عدد۔باریک کٹی ہوئی۔ 149 ہرا دھینا اور پودینہ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔ 149 ٹماٹر 2 عدد۔کٹے ہوئے۔
ترکیب:گوشت کو ایک انچ موٹے اور 3 انچ لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس کے بعد گوشت دھو کر پانی اچھی طرح نکال کر تمام مصالحے سوائے تیز پات،لونگ اور دارچینی کے گوشت میں اچھی طرح مکس کرکے کم از کم 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
چاول کو 20 منٹ بھگو کر رکھیں،پھر چاول کو اْبلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر صرف 5 منٹ بوائل کرکے چھلنی میں ڈال دیں اور 5 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
ایک بڑی دیگچی میں (جتنا گوشت اور چاول ہیں دیگچی اْس سے ڈبل بڑی ہو) مصالحہ ملا گوشت پھیلا کر بچھائیں،اور اْس کے اوپر بوائل چاول اچھی طرح پھیلا کر ڈال دیں،اوپر سے ہری مرچ،پودینہ، ہرا دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھکن بند کردیں اور ڈھکن پر کوئی وزنی چیز رکھ دیں کہ بھاپ باہر نہ نکلے اور 30 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔30 منٹ کے بعد دیگچی کو کسی کپڑے سے پکڑ کر چاولوں کو اچھی طرح اْلٹ پلٹ کریں اس طرح کے گوشت اوپر آ جائے مگر ہلکے ہاتھ سے کریں ورنہ چاول ٹوٹ جائیں گے۔اب اگر پانی باقی ہو تو مزید دم پر رکھیں اور اگر پانی باقی نہ ہو اور چاول سخت رہ گئے ہوں تو پانی کا ہلکا سا چھڑکاؤ کریں اور دم پر رکھ دیں۔مزیدار کچّے گوشت کی بریانی تیار ہے۔