باربی کیو چکن بریانی

اجزاء:149 چکن بون لیس۔1/2کلو ادرک لہسن کاپیسٹ۔1کھانے کے چمچہ نمک۔1چائے کا چمچہ ہلدی۔1/2چائے کا چمچہ پسی لال مرچ۔1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ۔1چائے کا چمچہ بھنا اور کٹا زیرہ۔1چائے کا چمچہ لیموں کا رس۔2کھانے کے چمچے دہی۔2کھانے کے چمچے اورنچ ریڈ کلر۔1چٹکی تیل۔1/2کپ اْبلے چاول۔1/2کلو مصالحے کے اجزاء۔ تلی پیاز۔1/2کپ ادرک لہسن کاپیسٹ۔1چائے کا چمچہ چوپ کیے ہوئے ٹماٹر۔2عدد نمک۔1/2چائے کا چمچہ پسی لال مرچ۔1/2چائے کا چمچہ دہی۔1/2کپ کٹا ہر ا دھنیا۔2کھانے کے چمچے پودینے کے پتے۔20عدد کیوڑا۔1کھانے کا چمچہ زردے کا رنگ۔1چٹکی ہری مرچ۔8عدد
ترکیب:1/2کلو چکن بون لیس کو 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کاپیسٹ ،1چائے کا چمچہ نمک ، 1/4چائے کا چمچہ ہلدی ، 1چائے کا چمچہ پسی لال مرچ ، 1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ ، 1چائے کا چمچہ بھنا اور کٹا زیرہ اور 2کھانے کے چمچے دہی کے ساتھ اچھی طرح مری نیت کرکے مکس کریں اور 30منت کے لیے رکھ دیں۔ اب کوئلے کا دم دے کر چکن کو اسکیورز پر لگا کر 2کھانے کے چمچے تیل میں فرائی کرلیں مصالحہ بنا نے کے لیے 1/4کپ تیل گرم کرکے اس میں 1/2کپ تلی پیاز ، 1چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ ، 2عددچوپ کیے ہوئے ٹماٹر ، 1/2چائے کا چمچہ نمک ، 1/2چائے کاچمچہ پسی لال مرچ اور 1/2کپ دہی شامل کرکے اسے اچھی طرح فرائی کریں اور آدھا کپ پانی ، 2کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ، 6عددہر ی مرچ اور 20عدد پودینے کے پتے ڈال دیں۔ اب اس مکسچر کے اوپر 1/2کلو اْبلے چاول ڈالیں اور1کھانے کا چمچہ کیوڑے کو 1چٹکی زردے کا رنگ کے ساتھ ملا کر اس پرپھیلائیں۔ اس کے بعد 15منٹ دَم پر ہلکی آنچ پر رکھیں۔ آخر میں چاولوں کے مکسچر کو مکس کرکے ایک پلیٹر میں نکالیں اور چکن اسٹکس اوپر ڈال کر سرو کریں۔