جیٹلی نے کجریوال کیخلاف کیا10 کروڑ کا دوسرا ہتک عزت مقدمہ

نئی دہلی،22مئی(پی ایس آئی)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک اور ہتک عزت کا مقدمہ ٹھوک دیا ہے. جیٹلی کے وکلاء نے دہلی ہائی کورٹ میں 10 کروڑ روپے کی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے. دراصل، ایک اور ہتک عزت کیس میں کورٹ میں گزشتہ سماعت کے دوران کیجریوال کے وکیل رام جیٹھ ملانی نے جیٹلی کے لئے ‘کروک’ (شاطر) لفظ استعمال کیا تھا. اس پر جیٹلی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہتک عزت کی رقم بڑھانے کی دھمکی دی تھی.جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت چل رہی تھی. اسی درمیان کیجریوال کے وکیل رام جیٹھ ملانی نے جیٹلی کو ‘شاطر’ کہا. اس لفظ سے جیٹلی غصے میں آ گئے اور دونوں اطراف کے درمیان سخت بحث ہوئی. جس کے بعد کورٹ کو سماعت بھی ملتوی کرنی پڑی. اس پر جیٹھ ملانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے موکل کیجریوال کے کہنے پر اس لفظ کا استعمال کیا تھا. ارون جیٹلی کی طرف لے وکیل مانک ڈوگرا نے کہا، ‘ہم نے اروند کیجریوال کے خلاف دس کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کرتے ہوئے ایک نیا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے.’انہوں نے کہا کہ عدالت میں رام جیٹھ ملانی کا یہ بیان درج ہے کیا کہ انہوں نے اپنے کلائنٹ کے خصوصی ہدایات پر اس لفظ کا استعمال کیا تھا.جیٹھ ملانی کے تبصرے کو ارون جیٹلی نے نازیبہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک اور ہتک عزت کا کیس درج کرائیں گے. پیر کو جیٹلی نے کیجریوال کے خلاف 10 کروڑ کا ہتک عزت کا کیس درج کرایا ہے. جیٹھ ملانی کے لفظ پر جب جیٹلی کے وکلاء نے اعتراض کیا تو عدالت نے کہا تھا کہ اگر ایسی زبان استعمال کرنے کے لئے کیجریوال کی جانب سے کہا گیا ہے تو پہلے انہیں اسے صحیح ثابت کرنا پڑے گا نہیں تو آگے بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے.جیٹلی کے وکیل راجیو نائر اور سندیپ سیٹھی نے اس پر کیجریوال سے وضاحت طلب کی تھی کہ کیا ان اشتعال انگیز الفاظ کا استعمال کیجریوال کے کہنے پر ہوا ہے، جیسا جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیا یا پھر یہ لفظ جیٹھ ملانی نے اپنی مرضی سے استعمال کئے. انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اس الفاظ کااستعمال کیجریوال کے کہنے پر ہوا ہے تو جیٹلی 10 کروڑ روپے کا ایک اور ہتک عزت کا کیس ٹھوکیں گے۔