زنگر برگر

اجزاء:149 چکن بریسٹ ۔آدھا کلو (بون لیس فلیٹ بنالیں) 149 کارن فلور ۔ایک کپ 149چاول کا آٹا۔ایک کپ 149 میدہ ۔ایک کپ 149 نمک ۔حسب ذائقہ 149 سفید مرچ پاؤڈر۔آدھا چائے کا چمچ 149 سیاہ مرچ پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ 149 مایونیز ۔چار کھانے کے چمچ 149 کیچپ ۔چار کھانے کے چمچ 149 لہسن ادرک پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ 149 سویا سوس ۔ایک کھانے کا چمچ 149 چلی سوس ۔ایک کھانے کا چمچ 149 تیل ۔حسب ضرورت 149 برگر بن (گول والے) ۔دو عدد 149 سلاد پتہ ۔چار عدد 149 چکن پاؤڈر ۔دو چٹکی 149 انڈے ۔دو عدد
ترکیب:چکن بریسٹ دھو کر خشک کرنے کے بعد اس میں سفید مرچ پاؤڈر249 لہسن249 ادرک پیسٹ249 سویا سوس249 چلی سوس249 آدھا چائے کا چمچ سیاہ مرچ پاؤڈر اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ایک پیالے میں میدہ249 کارن فلور249 چاول کا آٹا249 آدھا چائے کا چمچ سیاہ مرچ پاؤڈر249 چکن پاؤڈر اور تھوڑا سا نمک ملا لیں249 ایک پیالے میں انڈے پھینٹ لیں249 میرینیٹ کیے ہوئے گوشت کو پہلے میدے والے مکسچر سے کوٹ کریں۔ اس کے بعد انڈے میں ڈپ کر کے دوبارہ میدے سے کوٹ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں گوشت کی رنگت گولڈن ہوجائے اور وہ اندر سے گل جائے تو پلیٹ میں نکال کر رکھیں۔ برگر بن میں مایونیز اور کیچپ لگائیں سلاد پتہ بچھائیں اس کے اوپر فرائی کیے ہوئے چکن بریسٹ کو رکھیں اور مزید مایونیز اور کیچپ ڈال کر گرما گرم سرو کریں۔