فلپائن: فورسز کے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے فضائی حملے

منیلا: فلپائن میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی شہر ماراوی میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج عسکریت پسندوں پر راکٹ حملے کر رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی جاری ہیں۔